65

بنا پائلٹ اڑنے والا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تیار

Spread the love

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکہ نے پہلا بغیرپائلٹ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تیار کر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ روز اس بلیک ہاک ہیلی کاپٹر نے بغیر پائلٹ کے پہلی پرواز کی۔ ہیلی کاپٹر 30منٹ تک فضاءمیں رہا اور کامیابی سے لینڈنگ کی۔ یہ تجرباتی پرواز امریکی ریاست کینٹکی میں واقع امریکی فوجی بیس فورٹ کیمبل میں ہوئی۔یہ بغیر پائلٹ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اسلحہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن سرکورسکی اور ڈیفنس آرمڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی (ڈی اے آر پی اے )کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ہیلی کاپٹر کی پہلی آزمائشی پرواز 5فروری کو ہوئی تھی۔ اس کے بعد 7فروری کو اس کی دوسری تجرباتی پرواز بھی ہوئی۔یہ خودمختار بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ریسکیو مشنز پر کسی پائلٹ کی زندگی کو خطرے میں ڈالے بغیر بھیجا جا سکتا ہے اور خطرناک جنگی علاقوں میں رسد پہنچانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ امریکی فوج کے پاس ایک ’خودمختار فلائنگ سسٹم‘ ہے جس کا نام ’اے ایل آئی اے ایس‘ (ALIAS)ہے۔ ڈی اے آر پی اے ٹیکنالوجی کے ذریعے بنایا گیا یہی سسٹم آزادانہ پرواز کے لیے اس ہیلی کاپٹر میں استعمال کیا گیا ہے۔ تاہم اس میں پائلٹ کا آپشن بھی رکھا گیا ہے، جس کے تحت پائلٹ بھی اس بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو اڑا سکتا ہے اور جب ضروری سمجھے، اسے خودکار سسٹم کے سپرد کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں