59

پی ٹی اے کا کرپٹو کرنسی ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے کا فیصلہ

Spread the love

اسلام اباد ( بدلونیوز) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں فوری طور پر کرپٹو کرنسی ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی اے نے فوری طور پرکرپٹو کرنسی ویب سائٹس کو بلاک نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے رائے مانگ لی۔

ایف آئی اے نے 1540 کرپٹو کرنسی ویب سائٹس بلاک کرنے کے لیے خط لکھا تھا، پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کا ویب سائٹس بند کرنے کے لیے قانونی حوالہ کمزور ہے۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق اسٹیٹ بینک کے سرکلر کو بنیاد بنا کرساری ویب سائٹس بند نہیں کرسکتے، جب تک کوئی میکنزم نہیں بنا لیتے ویب سائٹس بند نہیں ہوں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کا مستقبل کیا ہوگا اس سے متعلق متعلقہ اداروں سے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں