لاہور (ویب نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروسز معطلہوگئیں ہیں۔ دنیا بھر کے صارفین کو کمپیوٹر اور موبائل فون پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے ایک ہفتے میں یہ دوسری بار سماجی رابطے کی مقبول سروس کو معطلی کا سامنا کرنا پڑا ہے.
جب تک ٹوئٹر کی سروسز ڈاؤن رہیں تب تک ڈیسک ٹاپ پر ٹوئٹر کی طرف سے ایرر دکھایا جاتا رہا جس میں صارفین سے کہا گیا کہ کہ کچھ گڑ بڑ ہے لیکن غلطی آپ کی نہیں ہے۔ اس دوران موبائل فون صارفین کیلئے بھی رسائی ختم ہوگئی ۔ موبائل پر ٹوئٹر ٹائم لائن بظاہر ری فریش تو ہوتی لیکن کوئی ٹویٹ کھولا جاتاتو ایرر دکھا دیا جاتا ۔ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔
86