56

عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز ایک بار پھر ملتوی

Spread the love

ممبئی(ویب نیوز) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور کرینہ کپور کی آنے والی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔
عامر خان اور کرینہ کپور کی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ ہالی ووڈ فلم ’’فوریسٹ گمپ‘‘ کا ہندی ری میک ہے۔ یہ 2022 میں سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ فلم رواں سال 14 اپریل کو ریلیز ہونی تھی لیکن فلم کی ریلیز ملتوی کردی گئی۔

عامر خان پروڈکشن ہاؤس کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کی ریلیز ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وجہ بتائی گئی کہ فلم مقررہ وقت پر مکمل نہیں کی جاسکی جس کی وجہ سے یہ فلم 14 اپریل کے بجائے اب 11 اگست 2022 کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائی گی۔
واضح رہے کہ فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی ریلیز کئی بار تاخیر کا شکار ہوچکی ہے۔ اس سے قبل یہ فلم سنجے دت کی فلم ’’کے جی ایف چیپٹر2‘‘ کے ساتھ ریلیز ہونے والی تھی لیکن عامر خان اور ان کی ٹیم نے اپنی فلم کو سنجے دت کی فلم کے ساتھ ریلیز نہ کیے جانے کا فیصلہ کیا اور فلم کی ریلیز ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں