60

کمیونٹی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی ٹک ٹاک نے 60 لاکھ سے زائد پاکستانی صارفین کی ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

Spread the love

بیجنگ (ویب نیوز ) مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر 60 لاکھ سے زائد پاکستانی صارفین کی ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔ ٹک ٹاک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے ک ٹاک کے مطابق یکم جولائی 2021 سے 30 ستمبر 2021 تک دنیا بھر کے صارفین کی 9 کروڑ 14 لاکھ 45 ہزار 802 ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں تھیں جن میں 60 لاکھ 19 ہزار 754 پاکستانی صارفین کی شیئر کردہ ویڈیوز تھیں۔ کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ ڈیلیٹ کی جانے والی ویڈیوز کی شرح پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والے مواد کے مقابلے میں ایک فیصد ہیں۔

ٹک ٹاک کے مطابق رواں سال امریکا کے شہر واشنگٹن ڈی سی، ڈبلن اور سنگا پور میں جدید ترین سائبر انسیڈنٹ مانیٹرنگ اینڈ انویسٹی گیٹنگ ریسپانس سینٹرز بھی قائم کیا جارہا ہے جس کی مدد سے پلیٹ فارم پر شیئر ہونے والے مواد پر نظر رکھنا اور کوالٹی کو برقرار رکھنا ممکن ہوسکے گا۔ واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے پلیٹ فارم کے استعمال اور غیر معیاری مواد کی روک تھام کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز متعارف کرائی گئیں ہیں، جن کی خلاف ورزی کرنے پر صارف کی ویڈیو ڈیلیٹ اور پھر اکاؤنٹ بلاک کردیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں