110

جاپانی سفارتکار کی اہلیہ پاکستانی بینک فراڈ کا شکار

Spread the love

کراچی ( آواز خلق ) ایف آئی اے نے جاپانی قونصلیٹ کے جعلی دستاویزات سے کروڑوں کی خوردبرد میں ملوث 2 ملازم اور نجی بینک کے 2 افسران کو گرفتار کرلیا۔
https://www.facebook.com/100076154172759/posts/pfbid0C9gNiKpNKwpGkgFhjziJh45JzNikTiUpQkeNuxWKQMLaxzJqqZEXHDkjXh5CzJZnl/
تفصیلات کے مطابق جاپانی قونصلیٹ کے جعلی دستاویزات کی مدد سے کروڑوں کی خردبرد اور فراڈ کے معاملے پر ایف آئی اےنے قونصلیٹ کے دوملازمین اور نجی بینک کے دو افسران کو گرفتار کرکے رقم برآمد کر لی گئی ۔برآمد کردہ رقم میں 1 لاکھ 21 ہزارامریکی ڈالرز،6 لاکھ پاکستانی روپے اور 6 لاکھ کے شئیرز سرٹیفکیٹ شامل ہیں۔بقونصلیٹ کی تحریری شکایت پرایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے کارروائی کی ، گرفتارقونصلیٹ ملازمین میں عبید اوروکٹر، اور نجی بینک کے فہد اورذیشان نامی بینک افسران شامل ہیں۔
https://www.facebook.com/100076154172759/posts/pfbid0wUc2UwudwyqEZdxP5bSp8rvvA57mfNwdSg2mf95b8PiWcnifw2pDd1QkmiBMPYJ8l/
فراڈ سفارتکار کی اہلیہ کے نام پر جعلسازی سےبینک میں کھولے گئے 2 اکاونٹس کے ذریعے کیا گیا، قونصلیٹ اسٹنٹس نے بینکاروں کی مدد سے امریکن ڈالرزاورپاکستانی کرنسی کے اکاونٹس کھلوائے۔

بینک اکاونٹس کے لئے خاتون کے جعلی دستخط،قونصلیٹ کا جعلی تعارفی لیٹرجمع کرایا گیا اور ملوث قونصلیٹ ملازمین نے اکاونٹس میں قونصلیٹ سیچوری،خرد برد کردہ رقم جمع کرانے کے بعد نکلو الی۔ رقم نکلوانے کے لئے سفارتکار کی اہلیہ کے جعلی دستخطوں سے چیک جمع کرائے گئے، ملازمین نے قونصلیٹ کے بجلی کے بل کی رقم اورکسٹمزکلئیرنس کی رقم بھی خرد برد کی۔ خرد برد کے لئے ملوث ملازمین نے بجلی کے بل اور کسٹمز کلئیرنس دستاویزات میں ٹپمرنگ کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں