86

بھارت آؤٹ، مالدیپ کا چین سے معاہدہ طے

Spread the love

مالے ( آواز خلق ) بھارت آؤٹ، مالدیپ کا چین سے فوجی مدد کا معاہدہ طے پا گیا. مالدیپ کے صدر نے اپنے ملک سے بھارتی فوجیوں کو نکالنے کا حکم جاری کرنے کے بعد چائنہ سے دفاعی مدد حاصل کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے بھارتی فوجیوں کو اپنے ملک سے بے دخل کرنے کے احکامات جاری کرنے کے بعد چین سے فوجی امداد کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں، مالدیپ میں موجود 90 کے قریب بھارتی فوجی 10 مئی تک واپس چلے جائیں گے۔

مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت کے فوجی اب یونیفارم کے بجائے سادہ کپڑوں میں ملبوس ہو کر مالدیپ میں داخل ہو رہے ہیں، 10 مئی کے بعد یہاں پر کوئی بھارتی فوجی نہیں ہونا چاہیے، نہ تو سادہ کپڑوں میں اور نہ ہی فوجی وردی میں۔ بھارت کے فوجی کسی بھی طرح کے لباس میں مالدیپ کے اندر نہیں ہوں گے یہ میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں