101

سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ کا ٹیزر منظرعام پر

Spread the love

مبئی(ویب نیوز ) بالی ووڈ کے سلو میاں اور باربی ڈول کترینہ کیف کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کا پہلا ٹیزر منظر عام پر آگیا۔فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے سلو میاں نے لکھا ’’ہم سب اپنا اپنا خیال رکھیں تاکہ فلم کی ریلیز پر ہم سب وہاں (سینما میں) موجود ہوں۔ ’’ٹائیگر 3‘‘ اگلے برس عید کے موقع پر 21 اپریل 2023 کو ریلیز ہوگی۔ سلو میاں نے بتایا ان کی فلم ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔‘‘

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے ٹائیگر فرنچائز کی تیسری فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی بتائی ہے۔ فلم کے پہلے ٹیزر میں کترینہ کیف فل ایکشن میں نظر آرہی ہیں، جب کہ سلو میاں کی انٹری بھی کمال ہے۔ ٹیزر کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ فلم ایکشن سے بھرپور ہوگی اور پچھلی دونوں فلموں کی طرح یہ فلم بھی شائقین کو بے حد پسند آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں