87

معروف اداکار مسعود اختر انتقال کرگئے

Spread the love

لاہور:(بدلو نیوز ) پاکستان کے نامور اداکار مسعود اختر کینسرجیسے موذی مرض سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مسعود اختر طبیعت ناسازی کے باعث گذشتہ 36 روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، کچھ عرصہ قبل انہیں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی تاہم آج وہ دوران علاج اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کی نمازہ جنازہ بعد نماز عصر عثمان بلاک گلشن راوی میں ادا کی جائے گی، پانچ ماہ قبل مسعود اختر کے اکلوتے بیٹے بھی انتقال کرگئے تھے، جس کے باعث وہ شدید صدمے سے دوچار تھے۔

مسعود اختر 5 ستمبر 1940ء کو ساہیوال میں پیدا ہوئے، 60 کی دہائی میں انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا اور جلد ہی اسٹیج کے مشہور اداکاروں میں شمار ہونے لگے۔مسعود اختر نے کئی فلموں، ٹی وی ڈراموں اور تھیٹر پروڈکشنز میں اداکاری کرکے ‘فن اداکاری’ میں بہت بڑا حصہ ڈالا، لاہور کے الحمرا آرٹ سینٹر سے ان کی طویل وابستگی تھی اور وہ ہر شام الحمرا کیفے میں باقاعدہ ایک خصوصی نشست رکھتے تھے۔ان کے ابتدائی ڈراموں میں سے ایک پیسہ بولتا ہے 1970 کی دہائی میں الحمرا میں پیش کیا گیا تھا اور اس نے انہیں بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔مسعود اختر نے کئی فلموں میں ولن کی حیثیت سے کام کیا، حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 2005ء کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں